ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی زیر صدارت ماہانہ کرائم چیک میٹنگ کا انعقاد ، اہم ہدایات جاری

44

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی زیر صدارت ماہانہ کرائم چیک میٹنگ کا انعقاد ، اہم ہدایات جاری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں ماہانہ کرائم چیک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کے تمام افسران ،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران ڈی پی او مانسہرہ نے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضلع میں جرائم کی روک تھام، مقدمات کی تفتیش اورمجموعی امن و امان کی صورتحال پر خصوصی بات کی گئ۔
نئے سال کی آمد کے موقع پر ہوائ فائرنگ کی شکایت موصول ہونے پر متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او زمہ دار ہوگا (ڈی پی او مانسہرہ)
ڈی پی او مانسہرہ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین، بالخصوص مسائل اور مشکلات کا شکار افراد، کی فوری اور مؤثر مدد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔
منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایس ایچ او تھانہ صدر اور ایس ایچ او تھانہ بفہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ 15 روز کے اندر منشیات کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر مشتمل تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئ۔
میٹنگ میں ضلع کی مجموعی صورتحال، جرائم کی نوعیت، شرح اور پولیس کی جانب سے کرائم کنٹرول کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی سہولت، شفاف انصاف کی فراہمی اور پولیس سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بھی جامع گفتگو کی گئی۔
ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے افسران کو ہدایت کی کہ پیشہ ورانہ فرائض ایمانداری، فرض شناسی اور عوام دوست رویے کے ساتھ انجام دیے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں