بفہ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد-
بفہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے حاجی آباد اچھڑیاں کے رہائشی فیاض ولد مسکین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ بفہ میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بفہ شجاعت قریشی نے دورانِ گشت مشکوک شخص کو روکا اور تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور علاقے میں منشیات کے کاروبار کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے بفہ پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا ہے-
بفہ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد-
32