مورخہ 04 جنوری 2026

گلیات، نتھیاگلی میں سیاحوں اور مقامی افراد کی سہولت و رہنمائی کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد اور سوزوکی ہریپور موٹرز کے باہمی اشتراک سے ایک مشترکہ سہولتی کیمپ قائم کیا گیا۔
اس کیمپ کا انعقاد ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا، جس کا مقصد گلیات آنے والے سیاحوں اور مقامی شہریوں کو محفوظ اور بغیر کسی پریشانی کے سفر کی سہولت فراہم کرنا تھا۔
کیمپ میں سوزوکی ہریپور موٹرز کے ماہر مکینکس اور ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی ورکشاپ مکینکس کی جانب سے سیاحوں اور مقامی افراد کی گاڑیوں کا مکمل فری چیک اپ کیا گیا، جس میں بریکس، انجن، بیٹری، ٹائر، لائٹس اور دیگر اہم پرزہ جات کا تفصیلی معائنہ شامل تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ ضرورت کے مطابق گاڑیوں کی فری مینٹیننس بھی کی گئی تاکہ برفانی اور پہاڑی راستوں پر کسی بھی ممکنہ خرابی یا حادثے سے بچا جا سکے۔