ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی جانب سے سٹاف کی حوصلہ افزائی، کیش ریوارڈز تقسیم

115

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان نے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی اور محکمہ پولیس کے مورال کو مزید بلند کرنے کے لیے پولیس افسران و جوانوں میں کیش ریوارڈز تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے کہا کہ پولیس فورس کی حوصلہ افزائی ایک مثبت اور مضبوط ادارہ جاتی ماحول کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کی محنت اور لگن کو سراہنا نہ صرف ان کے اعتماد میں اضافہ کرتا ہے بلکہ فرائض کی ادائیگی میں مزید بہتری کا باعث بنتا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کارکردگی کی بنیاد پر حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ پولیس فورس کا مورال بلند رہے اور جوان دلجمعی سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں