ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان کا تھانہ بالاکوٹ کا دورہ ۔ دورے کے دوران انہوں نے تھانہ میں قائم کیے جانے والے پولیس سہولت مرکز کے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو اس سے قبل کریکٹر سرٹیفیکیٹس، کلیئرنس، لائسنس اور دیگر ضروری پولیس خدمات کے حصول کے لیے دور درازسے مانسہرہ آنا پڑتا تھا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ پولیس سہولت مرکز کے قیام سے اب عوام کو تمام پولیس سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے میسر ہوں گی، جس سے وقت اور اخراجات کی بچت ممکن ہوگی۔
ڈی پی او مانسہرہ نے عوامی سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ کو پولیس سہولت مرکز کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں اور کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی تاکید کی۔
ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ عوام کو بروقت، شفاف اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان کا تھانہ بالاکوٹ کا دورہ
24