بٹگرام: ڈی آر سی کی کامیاب ثالثی، گڑنگ بٹیاں اور چانجل کے خاندانوں میں زمینی و مالی تنازعہ خوش اسلوبی سے حل

14

بٹگرام میں دیرینہ زمینی اور لین دین کے تنازعے کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ریکنسیلی ایشن کمیٹی (DRC) کی مؤثر کوششوں کے نتیجے میں گاؤں گڑنگ بٹیاں اور چانجل کے خاندانوں کے درمیان جاری کشیدگی کا خاتمہ ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان زمین کی ملکیت اور مالی معاملات پر کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے جس کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے ڈی آر سی کے اراکین نے دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا اور باہمی مشاورت سے تنازعہ حل کروا دیا۔
کامیاب جرگہ اور مصالحتی عمل کے بعد دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر صلح کر لی اور آئندہ بھائی چارے اور باہمی احترام کے ساتھ رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او بٹگرام نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوامی تنازعات کا پرامن حل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریکنسیلی ایشن کمیٹی کے ذریعے مقامی سطح پر مسائل کا حل نہ صرف عدالتوں پر بوجھ کم کرتا ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن و استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ برداشت، مکالمہ اور باہمی اتفاق ہی پائیدار امن کی ضمانت ہیں اور بٹگرام پولیس آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی طرح مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں