ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد کی شہدائے خیبر کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات، شہدائے خیبر کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اہل خانہ کے مسائل سنے اور فوری حل اور ویلفیئر اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی، شہداء محکمہ پولیس کا حصہ ہیں، ہم شہداء فیملیز کے ہر خوشی اور غم میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کی ویلفیئر کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد نے شہدائے خیبر کے اہل خانہ کو اپنے دفتر بلا کر ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزار کر شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ پولیس محکمہ ہر خوشی اور غم میں ان کے ساتھ ہے،کوئی بھی مسئلہ یا ضرورت ہو تو ہمارے آفس کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین پولیس خاندان کا لازمی حصہ ہیں اور ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ پولیس محکمہ شہداء فیملیز کی ویلفیئر کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے تاکہ ان کے مسائل فوری حل ہوں اور زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ضلع میں امن و امان کے قیام کا روشن باب ہیں۔ اہل خانہ نے ڈی پی او کی ہمدردانہ ملاقات، تعاون اور ویلفیئر اقدامات کو سراہا