



اجلاس کے دوران منشیات کی روک تھام، جرائم کی بیخ کنی اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کمیونٹی پولیسنگ کی اہمیت اور عوامی تعاون کے ذریعے جرائم کی روک تھام پر زور دیا گیا۔
پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران نے مانسہرہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں کے حوالے سے بروقت اطلاع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔