ایف بی آر کا مl مانسہرہ میں بڑا چھاپہ ،مبینہ طورپر جعلی سگریٹ فیکٹری پکڑی گئی ، ایف بی آر کا پکڑی گئی مشینری تلف کرنے کا اعلان
مانسہرہ ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی ٹیم نے
مانسہرہ امجد سالار خان کے حجرے پر چھاپہ مار کر جعلی سگریٹ تیار کرنے والی فیکٹری کا سراغ لگا لیا ، کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی سگریٹ سازی کی مشینری ، خام مال اور بڑی مقدار میں تیار شدہ سگریٹ قبضے میں لے لیے گئے جبکہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
آپریشن ایڈیشنل کمشنر سید زبیر شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر عمر خالد کی ہدایات پر کیا گیا ، کارروائی میں انسپکٹر عثمان ، انسپکٹر علی آصف ، سپرنٹنڈنٹ لقمان اور فہد شہزاد نے نفری کے ہمراہ دن بھر سرچ آپریشن جاری رکھا۔
امجد سالار کے مطابق اس نے جگہ کرائے پر دی ہوئی تھی اور اسے اس میں جاری سرگرمیوں کا علم نہیں تھا۔ حکام نے اس بیان کی بھی قانونی جانچ شروع کر دی ہے۔
انسپکٹر عثمان نے بتایا کہ کارروائی فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت کی گئی ہے جس کے مطابق
غیر رجسٹرڈ فیکٹری میں سگریٹ تیار کرنا مکمل طور پر غیر قانونی ہے ، قانون کے مطابق ایسی فیکٹری میں موجود مشینری ضبط کرکے تلف کی جائے گی اور متعلقہ لوگوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی –
ایف بی آر کا مl مانسہرہ میں بڑا چھاپہ ،مبینہ طورپر جعلی سگریٹ فیکٹری پکڑی گئی
29