ندی نالوں میں پلاسٹک بیگز اور دیگر کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی عائد

29

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے دفعہ 144 کے تحت ضلع مانسہرہ کی حدود میں دریاؤں اور ان کی معاون ندی نالوں میں پلاسٹک بیگز اور دیگر کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
اس اقدام کا مقصد آبی آلودگی کی روک تھام اور قدرتی ماحول کا تحفظ ہے۔
عوام الناس سے اپیل ہے کہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں