پنجاب سے خیبر پختونخوا گندم اور آٹے کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈالے جانے پر خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے فوری مدد مانگ لی ہے۔

100

پنجاب سے خیبر پختونخوا گندم اور آٹے کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈالے جانے پر خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے فوری مدد مانگ لی ہے۔

سیکرٹری خوراک خیبر پختونخوا نے وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی کچھ چیک پوسٹوں پر گندم اور آٹے کی گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر روکا جا رہا ہے، بعض جگہ سامان ضبط بھی کیا جا رہا ہے، جو قانون کے خلاف ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا گندم کی کمی والا صوبہ ہے اور اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے زیادہ تر پنجاب پر انحصار کرتا ہے۔ ترسیل میں رکاوٹوں کی وجہ سے صوبے میں آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور قیمتیں بھی کافی بڑھ چکی ہیں۔ رمضان جیسے مہینوں میں یہ صورتحال عوام کے لیے بہت مشکل اور خطرناک ہو سکتی ہے۔

سیکرٹری خوراک نے مطالبہ کیا ہے کہ آئین کے مطابق صوبوں کے درمیان آزاد تجارت کی اجازت دی جائے اور پنجاب کے متعلقہ حکام کو فوراً ہدایات دی جائیں تاکہ گندم اور آٹے کی ترسیل میں کسی قسم کی غیر قانونی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں