ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کا کھتی چیک پوسٹ تھانہ ڈیرہ ٹاون پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام کرنے پر پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کھتی چیک پوسٹ کا دورہ

27

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کا کھتی چیک پوسٹ تھانہ ڈیرہ ٹاون پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام کرنے پر پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کھتی چیک پوسٹ کا دورہ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کھتی چیک پوسٹ، تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ پولیس جوانوں نے بروقت اور بہادری کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔ مقابلے کے دوران ایک کانسٹیبل زخمی بھی ہوا۔
اس واقعے کے بعد آر پی او ڈیرہ، سید اشفاق انور، کھتی چیک پوسٹ پہنچے جہاں انہوں نے پولیس جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جوانوں کی جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر پی او ڈیرہ نے کہا کہ ڈیرہ پولیس نے ہر مشکل وقت میں دہشت گردوں کے خلاف دلیری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پوری قوم کو پولیس کی قربانیوں اور خدمات پر فخر ہے، اور ایسی کارروائیاں پوری فورس کے وقار میں اضافہ کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
بعد ازاں آر پی او ڈیرہ ڈی ایچ کیو سول ہسپتال ڈیرہ گئے جہاں انہوں نے زخمی کانسٹیبل محمد طہماش کی عیادت کی۔ ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے زخمی اہلکار کے علاج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر آر پی او ڈیرہ نے ہدایت کی کہ زخمی کانسٹیبل کے علاج معالجے کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے زخمی کانسٹیبل کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس فورس کے حوصلے کم نہیں کر سکتے۔ پولیس ایسے بہادر جوانوں پر فخر کرتی ہے جو امن و امان کے قیام کے لیے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں اور اپنی جان کی پروا کیے بغیر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں