مانسہرہ کے علاقے اچھڑیاں کیمپ میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا، جس کے بعد کیمپ کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا۔

30

مانسہرہ کے علاقے اچھڑیاں کیمپ میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا، جس کے بعد کیمپ کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا۔

یہ کارروائی صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل محمد فراز قریشی کی قیادت میں کی گئی۔ آپریشن میں افغان مہاجرین کے منتظمین، سیکیورٹی اہلکار، تھانہ بفہ پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر بنائے گئے مکانات اور دکانیں گرا دی گئیں اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو ہٹا دیا گیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس کارروائی کا مقصد غیر قانونی غیر ملکیوں کو رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جانے کی ترغیب دینا اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور قانون سب کے لیے برابر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں