ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور کا دورہ کیا،

40

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس میں معزز جج صاحبان اور سینئر و جونیئر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر ڈی پی او ہری پور نے بار کے وکلاء سے ملاقات کی اور مرحوم عنایت اللہ خان کے قتل کیس سے متعلق اب تک کی جانے والی تفتیش پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وکلاء کو یقین دہانی کروائی کہ کیس کی تحقیقات قانون کے مطابق، شفاف اور غیر جانبدارانہ انداز میں آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عنایت اللہ خان قتل کیس میں ملوث تمام افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور کسی بھی ملزم کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس اور وکلاء کے باہمی تعاون سے انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں