ڈی پی او کوہستان لوئر عبدالسلام خالد کا وفاق المدارس کے امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات اور شفاف امتحانی نظام کو سراہا-

106

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر عبدالسلام خالد نے وفاق المدارس کے تحت قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی عمل، نظم و ضبط، حفاظتی انتظامات اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے امتحانی نظام کو شفاف اور منظم قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہا اور دینی مدارس کے کردار کو نئی نسل کی اخلاقی و تعلیمی تربیت کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس کی جانب سے امتحانی مراکز کو مکمل سکیورٹی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جاتا رہے گا تاکہ طلبہ پُرامن ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں