ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کا پولیس لائنز ڈیرہ،کینٹ ٹو،ٹریفک ہیڈکواٹر اور پولیس سہولت مرکز ڈیرہ کا جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ

39

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کا پولیس لائنز اور مختلف تعمیراتی منصوبوں کا معائنہ

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سید اشفاق انور نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کے ہمراہ پولیس لائنز ڈیرہ، کینٹ ٹو، ٹریفک ہیڈکوارٹر اور پولیس سہولت مرکز کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیرِ تعمیر منصوبوں کی رفتار، معیار اور مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران آر پی او ڈیرہ نے نسپاک کے انجینئرز سے بریفنگ حاصل کی اور تعمیراتی کاموں کے مختلف حصوں کا خود مشاہدہ کیا۔ انہوں نے انجینئرز کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں میں معیاری اور پائیدار تعمیر کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کو بروقت مکمل کیا جائے۔

سید اشفاق انور کا کہنا تھا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے، اس لیے تمام منصوبوں کو جدید تقاضوں کے مطابق پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل سے نہ صرف پولیس فورس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا بلکہ عوامی خدمت اور امن و امان کے نظام کو بھی مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں