کراچی گل پلازہ واقع

31

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں 17 جنوری 2026 کو پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ علی محمد سیل آفریدی نے کہا ہے کہ ایسے سانحات میں ایک صوبے کا دکھ پوری قوم کا دکھ بن جاتا ہے۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی، ہمدردی اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے حکومت کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں