مانسہرہ | لبڑکوٹ نہروں کی صفائی کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح

36

مانسہرہ: صوبائی اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم خان سواتی کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز سے تحریک انصاف کے صوبائی صدر کمال سلیم خان سواتی نے لبڑکوٹ کے علاقے میں نہروں کی صفائی کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن خورشید تنولی نے منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ نہروں کی صفائی کا مقصد زرعی زمینوں تک پانی کی بروقت اور بہتر فراہمی کو یقینی بنانا، پانی کے ضیاع کو روکنا اور کسانوں کو درپیش مسائل میں کمی لانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کی زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور آبپاشی کے نظام کو مزید مؤثر اور پائیدار بنایا جائے گا۔ اس موقع پر مقامی عمائدین، زمینداروں اور محکمہ آبپاشی کے افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور عوامی فلاح کے لیے اہم قدم قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں