کنزرویٹر وائلڈ لائف ہزارہ سرکل کی زیر صدارت فیلڈ اسٹاف کا اجلاس، ڈیٹا کلیکشن اور انسانی و جنگلی حیات تنازعات پر بریفنگ

25

ایبٹ آباد/مانسہرہ ( ) کنزرویٹر وائلڈ لائف، ہزارہ سرکل کی زیر صدارت ایبٹ آباد اور مانسہرہ وائلڈ لائف ڈویژن کے فیلڈ اسٹاف کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری فیلڈ ڈیٹا کلیکشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا اور باہمی رابطہ و ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس کے دوران ایس ڈی ڈبلیو او مانسہرہ اور ڈی آر او ایبٹ آباد نے سماجی و معاشی معلومات کے حصول کے لیے تیار کردہ سوالنامے، مویشیوں پر ہونے والے حملوں کی دستاویز سازی، اور انسان و جنگلی حیات کے درمیان تنازعات (HWC) کے رجحانات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں گلیات بایوسفیئر ریزرو، تھنڈیانی اور مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں جاری سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

کنزرویٹر وائلڈ لائف نے فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ ڈیٹا کے اندراج میں درستگی، یکسانیت اور شواہد پر مبنی طریقہ کار کو یقینی بنایا جائے تاکہ تحفظِ جنگلی حیات کی مؤثر منصوبہ بندی اور کمیونٹی پر مبنی اقدامات کو بہتر انداز میں ترتیب دیا جا سک-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں