اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت مراعات و استحقاقات سے متعلق بل کی منظوری، بل آئندہ اجلاس میں پیش کیا

34

پشاور: صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے قواعدِ کار، مراعات اور استحقاقات سے متعلق قائم کمیٹی کا اہم اجلاس اسمبلی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کی چیئرپرسن اور ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، صوبائی وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم سمیت اراکین صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی، آصف محسود، نثار باز، شازیہ طماش، آمنہ سردار، احمد کنڈی اور نذیر عباسی نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی سید وقار شاہ اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران اراکین صوبائی اسمبلی کی مراعات اور استحقاق سے متعلق مجوزہ نئے بل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ مختلف سفارشات اور تجاویز پر جامع بحث کے بعد انہیں منظور کرتے ہوئے بل کو حتمی شکل دے دی گئی۔

طویل مشاورت کے بعد قواعد و ضوابط میں ایسی ترامیم شامل کی گئیں جن کا مقصد انہیں جدید پارلیمانی تقاضوں اور موجودہ قانون سازی کے معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منظور شدہ بل کو آئندہ اسمبلی اجلاس میں باقاعدہ طور پر ایوان کے سامنے پیش کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں