بٹگرام، ضلعی پولیس سربراہ محمد ایاز نے شدید برفباری کے باعث عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک (CPEC) اور دیگر اہم شاہراہوں پر سفر کرتے وقت خاص احتیاط برتی جائے اور غیر ضروری سفر سے جتنا ممکن ہو گریز کیا جائے۔ ڈی پی او محمد ایاز کے مطابق بٹگرام پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مدد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ کسی بھی مشکل یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر کنٹرول روم سے رابطہ کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ رابطہ نمبر: کنٹرول روم بٹگرام: 311304-0997 واٹس ایپ:5311915-0315 نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن: -314001-0997
بٹگرام میں شدید برفباری کے پیشِ نظر ڈی پی او کا عوام کے نام اہم پیغام
20