خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، سٹی ٹریفک پولیس اور پشاور بائیکرز کلب کے اشتراک سے بائیک ریلی کا انعقاد

33

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، سٹی ٹریفک پولیس اور پشاور بائیکرز کلب کے اشتراک سے بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔
یہ ریلی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر منعقد کی گئی۔ ریلی میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے بائیکرز نے بھرپور شرکت کی، جن میں پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، نوشہرہ، مردان اور اٹک شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈی جی ٹورازم اتھارٹی محمد عثمان محسود نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد نہ صرف کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے بلکہ عوام میں کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے حق میں نعرے لگائے اور کشمیری عوام کے ساتھ اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے ریلی کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک کے مؤثر انتظامات بھی کیے گئے تاکہ شرکاء کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں