یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے حوالے سے تقریب، ٹی ایم اے بفہ پکھل میں واک کا انعقاد

25

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر ٹی ایم اے بفہ پکھل میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل، ٹی ایم او بفہ پکھل، کشمیر کمیونٹی، پولیس اہلکاروں اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جبکہ کشمیری شہداء کی یاد اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ بعد ازاں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے واک کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم او بفہ پکھل اور کشمیر کمیونٹی کے نمائندگان نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔
یومِ یکجہتیٔ کشمیر ہر سال ۵ فروری کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری عوام اپنی آزادی کی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ اس دن کو کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں