ضلع ہری پور کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کے تحت ہری پور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں تھانہ ٹی آئی پی پولیس نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی رضوان خان نے ڈی ایس پی سٹی سعید یدون کی نگرانی میں پولیس نفری کے ہمراہ کی۔
پولیس کارروائی کے دوران ملزم عماد علی ملک ولد دلاور پرویز ملک، سکنہ محلہ موتیاں، حال نور کالونی کو گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 3 کلو 899 گرام چرس برآمد ہوئی، جو منشیات کی بھاری مقدار تصور کی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات کے نیٹ ورک اور ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا اور نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیے ایسی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
ہری پور میں منشیات فروش گرفتار، تقریباً ساڑھے تین کلو چرس برآمد.
25