مانسہرہ: انور زیب خان ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری کے امیدوار، نوجوان وکلاء کی بھرپور حمایت.

27

مانسہرہ کے معروف اور متحرک نوجوان وکیل انور زیب خان ایڈووکیٹ (عرف زیبی خان) نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری برائے سال 2026-27 کے انتخاب میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
انور زیب خان، نامور قانون دان فرید خان ٹنن کے صاحبزادے اور اورنگزیب خان ٹنن ایڈووکیٹ سپریم کورٹ (مرحوم) کے پوتے ہیں۔ وہ ایک مضبوط قانونی پس منظر، پیشہ ورانہ دیانت اور نوجوان وکلاء کے مسائل پر گہری نظر رکھنے کی وجہ سے بار میں خاص مقام رکھتے ہیں۔
مانسہرہ کے نوجوان وکلاء، جن کی تعداد 300 سے زائد بتائی جاتی ہے، نے باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے انتخابات میں انور زیب خان ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری کے منصب پر بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے گا۔ نوجوان وکلاء کا کہنا ہے کہ انور زیب خان بار کے انتظامی امور کو بہتر بنانے، وکلاء کی فلاح و بہبود، چیمبر سہولیات میں بہتری اور تربیتی پروگرامز کے فروغ کے لیے واضح ویژن رکھتے ہیں۔
اس موقع پر انور زیب خان ایڈووکیٹ نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے سینئر اور جونیئر وکلاء سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منتخب ہونے کی صورت میں وہ بار کو فعال، منظم اور وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے، جبکہ نوجوان وکلاء کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
بار حلقوں میں ان کی نامزدگی کو مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ انتخاب ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ میں نوجوان قیادت کے فروغ کی ایک مضبوط مثال ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں