ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کی زیرِ صدارت شہر کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے اہم اجلاس.

18

مؤثر حل اور نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کی زیرِ نگرانی ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر بھر کی ٹریفک صورتحال کا تفصیلی اور جامع جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تمام ٹریفک سرکلز کے ڈی ایس پیز، ٹریفک انسپکٹرز، بیٹ انچارجز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں، روزمرہ مسائل اور انتظامی خامیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران جن اہم مسائل پر گفتگو کی گئی ان میں غیر قانونی پارکنگ، سڑکوں اور بازاروں میں قائم تجاوزات، منی اڈوں کا غیر قانونی قیام، اسکول و کالجز کے سامنے گاڑیوں کے غیر منظم پک اینڈ ڈراپ پوائنٹس، تنگ سڑکوں پر ٹریفک دباؤ اور عوامی شکایات شامل تھیں۔ افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش چیلنجز سے آگاہ کرتے ہوئے بہتری کے لیے عملی تجاویز بھی پیش کیں۔
ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو مؤثر، منظم اور عوام دوست بنانے کے لیے مربوط اور عملی حکمتِ عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ غیر قانونی پارکنگ، تجاوزات اور منی اڈوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ ڈیوٹی کے دوران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں، عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل نکالیں اور ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس کے اختتام پر مختلف عملی اقدامات، ٹارگٹڈ آپریشنز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا، تاکہ ایبٹ آباد میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل کو مستقل اور مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں