مانسہرہ: ڈکیتوں سے تنگ آئے عوام نے خود حفاظتی اقدام کیا، ایک ڈاکو گرفتار.

15

مانسہرہ کے علاقے ہر دو ترنگڑی صابر شاہ میں مقامی لوگوں نے ڈکیتوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے تنگ آ کر رات کے وقت خود چوکیداری کا انتظام کیا۔ اطلاعات کے مطابق، علاقے کے کچھ نوجوان اور شہریوں نے گشت کے دوران ایک مشتبہ ڈاکو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور اسے شہریوں نے گرفتار کر کے موقع پر سبق سکھایا۔ بعد ازاں، اس ڈکیت کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔
مقامی لوگ ڈکیتوں کے خلاف سخت اقدامات کے حق میں ہیں اور پولیس سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ علاقے میں اضافی گشت کرے تاکہ عوام محفوظ محسوس کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں