حویلیاں پولیس کی کارروائی، یونیورسٹی میں طلبہ کے جھگڑے کا نامزد ملزم گرفتار.

9

حویلیاں: تھانہ حویلیاں کے ایس ایچ او کیڈٹ عبدالغفور نے یونیورسٹی کے طلبہ کے درمیان ہونے والے لڑائی جھگڑے کے سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزم کا نام حسن خان ولد الیاس خان ہے، جو واقعے میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد جامعہ انتظامیہ اور طلبہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی، جس کے بعد ایس ایچ او نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور دیگر ملوث افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں، اور یونیورسٹی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اضافی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں