ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ، ہدایت اللہ خان نے اعلان کیا ہے کہ سال 2026 کے لیے چار ماہ کی مدت کے لیے عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم مانسہرہ کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق، وہ تمام امیدوار جن کی تعلیمی قابلیت بی اے یا بی ایس سی ہے، 15 فروری تک آن لائن پورٹل پر اپنی رجسٹریشن مکمل کر لیں۔
یہ بھرتیاں پیرنٹ ٹیچرز کونسل 2014 اور حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق کی جائیں گی۔ بھرتیاں عارضی ہوں گی اور قریبی سکول، یونین کونسل اور ویلج کونسل کے رہائشی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہدایت اللہ خان نے ٹیلنٹ ہنٹ پول میں رجسٹرڈ امیدواروں کے لیے انٹرویو شیڈول بھی جاری کر دیا ہے:
تحصیل مانسہرہ: 16 اور 17 فروری، ایس ڈی ای او آفس مانسہرہ
تحصیل اوگی: 18 اور 19 فروری، ایس ڈی ای او آفس اوگی
تحصیل بفہ: 20 اور 21 فروری، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بفہ
تحصیل دربند: 23 فروری، ایس ڈی ای او آفس دربند
تحصیل بالاکوٹ: ایس ڈی ای او آفس شوہال نجف خان
ہدایت اللہ خان نے کہا کہ یہ تقرریاں یکم مارچ تا 30 جون کے لیے عارضی طور پر کی جائیں گی اور تمام تقرریاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر، حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات اور پیرنٹ ٹیچرز کونسل کے رولز 2014 کے تحت ہوں گی۔
مانسہرہ: عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب.
15