سیکرٹری Board of Revenue Khyber Pakhtunkhwa اور ڈائریکٹر Khyber Pakhtunkhwa Land Record Authority نے سیٹلمنٹ آفس مانسہرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران افسران کو ضلع مانسہرہ میں جاری اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، انتقالات، فرد کے اجراء، اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ متعلقہ حکام نے ریکارڈ کی درستگی، شفافیت اور عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر بھی روشنی ڈالی۔
سیکرٹری بورڈ آف ریونیو نے ریکارڈ کی بروقت اپ ڈیٹ، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لینڈ ریکارڈ کے نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے تاکہ سائلین کو آسان اور تیز تر سہولت میسر آ سکے۔
ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری اصلاحات اور بہتری کے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ دورے کے اختتام پر افسران نے عوامی سہولت مرکز کا معائنہ کیا اور سائلین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔