ہری پور کے علاقے حطار میں سات سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ تھانہ حطار کی حدود میں واقع جامع مسجد محلہ سادات میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی کے لواحقین کی رپورٹ پر پولیس نے فوری طور پر زیرِ دفعہ 377A اور 53CPA کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ڈی ایس پی خانپور راجہ محمد بشیر کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ حطار انسپکٹر ہارون خان نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم جابر شاہ ولد صابر شاہ کو حراست میں لے لیا۔
ڈی پی او ہری پور نے تفتیشی افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ مقدمے کی تحقیقات مکمل شفافیت اور میرٹ پر کی جائیں تاکہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائی جا سکے۔ سماجی حلقوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے ملزم کے لیے کڑی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔
ہری پور کے علاقے حطار میں سات سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی..
13