مانسہرہ کے تحصیل بفہ کے مرکزی بازاروں میں “کلین اینڈ گرین” وژن کے تحت پولی تھین بیگز کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ اس آپریشن کی نگرانی تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) بفہ نے کی، جبکہ انکروچمنٹ انسپکٹر محمد وسیم نے مختلف دکانوں اور مارکیٹوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
کارروائی کے دوران غیر قانونی اور ماحول دوست نہ ہونے والے شاپنگ بیگز ضبط کیے گئے اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اب صرف ماحول دوست، بایوڈیگریڈیبل یا کپڑے کے بیگز استعمال کریں۔ انکروچمنٹ انسپکٹر نے واضح کیا کہ پولی تھین بیگز نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ ان کے استعمال سے شہری علاقوں میں صفائی کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
ٹی ایم او بفہ نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ “کلین اینڈ گرین” مشن کامیابی سے ہمکنار ہو۔
اس موقع پر انتظامیہ نے شہریوں کو ماحول کی حفاظت اور صفائی کے اصولوں پر عمل کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ ماحولیاتی شعور بڑھانے کے لیے مستقبل میں مزید آگاہی کیمپ اور آپریشنز جاری رہیں گے۔
مانسہرہ: “کلین اینڈ گرین” وژن کے تحت پولی تھین بیگز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن.
14