بٹگرام: صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت سخت اقدامات.

14

صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اختر رسول نے بٹگرام بازار کا معائنہ کیا تاکہ عوام کو معیاری اشیاء اور مناسب نرخوں میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
دورے کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بازار میں موجود دکانوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اعلیٰ معیار کی ہو اور تمام دکاندار سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کریں۔
انہوں نے دکانداروں کو واضح ہدایت دی کہ کسی بھی صورت میں زائد قیمت وصول نہ کی جائے اور غیر معیاری یا فاسد اشیاء فروخت نہ کی جائیں۔ قانون شکنی کی صورت میں متعلقہ دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانے عائد کیے جائیں گے۔


ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول نے کہا کہ یہ اقدامات عوام کو بروقت اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے اور مارکیٹ میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں