میرپور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے یوتھ کونسلر احسن خان گرفتار.

19

میرپور سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یوتھ کونسلر احسن خان کو حویلیاں پولیس نے فائرنگ کے ایک واقعے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے احسن خان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان کا مؤقف ہے کہ فائرنگ احسن خان نے نہیں بلکہ ایک کار سوار شخص نے کی تھی۔ کارکنان کا دعویٰ ہے کہ احسن خان بے گناہ ہیں اور انہیں سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اصل حقائق سامنے لانے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج، عینی شاہدین کے بیانات اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ حتمی فیصلہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں