ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کا ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام Shogran کا دورہ، سیکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ
ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے شوگراں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں تعینات پولیس افسران و جوانوں اور Kaghan Development Authority کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیاحوں کی سہولت، سیکیورٹی انتظامات اور ٹریفک مینجمنٹ کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔



ڈی پی او مانسہرہ نے ہدایت جاری کی کہ ملک بھر سے آنے والے سیاح ہمارے مہمان ہیں، ان کی جان و مال کے تحفظ اور ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تمام سیاحتی مقامات پر پولیس اور متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں تاکہ سیاح پُرسکون ماحول میں قدرتی حسن سے لطف اندوز ہو سکیں۔