مانسہرہ شہر کے مصروف علاقے لاری اڈہ کے مقام پر فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں جہانگیر نامی شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اچانک فائرنگ کی آواز سنائی دی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد جہانگیر کی موت کی تصدیق کر دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہو سکیں، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مانسہرہ: لاری اڈہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ، جہانگیر نامی شخص جاں بحق.
11