سڑکوں کی مسلسل بندش اور عوام کو درپیش شدید مشکلات کے پیشِ نظر ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے عملی اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ علاقوں میں نفری بڑھا دی گئی ہے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق چند ہی لمحوں میں باقاعدہ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا تاکہ بند سڑکوں کو کھولا جا سکے اور ٹریفک کی روانی بحال کی جا سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کی جائے گی اور امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
دوسری جانب شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ معاملات کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
سڑکوں کی بندش، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس ایکشن کا فیصلہ.
12