مزاکرات میں کامیابی: پی ٹی آئی کارکنان نے ہزارہ موٹر وے دھرنا شفٹ کرنے کا اعلان کر دیا.

11

ہزارہ موٹر وے پر جاری پی ٹی آئی کے کارکنان کے دھرنے کے سلسلے میں حکومتی اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان جاری مزاکرات کامیاب ہوئے ہیں۔ مذاکرات کے بعد ہزارہ موٹر وے پر موجود کارکنان نے اعلان کیا کہ وہ اپنے دھرنے کو موجودہ مقام سے کسی متبادل جگہ پر شفٹ کر دیں گے تاکہ سڑک کی روانی اور عوامی آمدورفت متاثر نہ ہو۔
پارٹی کے صوبائی نائب صدر کمال سلیم سواتی اور ریجنل جنرل سیکرٹری سردار محمد خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ کارکنان آئندہ لائحہ عمل کے مطابق عمل کریں گے اور دھرنے کے دوران کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دھرنے کی منتقلی سے نہ صرف ہزارہ موٹر وے پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی بلکہ عوام کی روزمرہ زندگی پر پڑنے والے اثرات بھی کم ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں