مانسہرہ: پڑہنہ جندہ کے نوجوان عباس ارشد کے قتل کے بعد تناول میں گرینڈ جرگہ جاری.

18

مانسہرہ کے علاقے پڑہنہ جندہ میں نوجوان عباس ارشد کے مبینہ قتل کے بعد تھانہ پھلڑہ کے SHO حمزہ خان کے خلاف تناول میں گرینڈ جرگہ جاری ہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق جرگہ میں عباس ارشد کے لواحقین اور مقامی سماجی شخصیات شامل ہیں جو انصاف کے حصول کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
جرگہ کے شرکاء کا کہنا ہے کہ ملزم ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے اور اس کے پیچھے متعدد افسران اور بعض سیاست دانوں کی حمایت موجود ہے۔ مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی، آئی جی خیبر پختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر جرگہ کے شرکاء نے کہا کہ اگر ملزم کو فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا اور انصاف فراہم نہ کیا گیا تو علاقے میں احتجاجی تحریکیں شروع کی جا سکتی ہیں۔ مقامی لوگ چاہتے ہیں کہ پولیس اور حکام اس معاملے میں غیر جانبدارانہ کردار ادا کریں اور قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں