🚨 اہم اطلاع برائے عوام الناس 🚨



کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حاصل کی گئی تصاویر میں ایک نامعلوم شخص کو ہسپتال سے الٹراساؤنڈ مشین چوری کرکے لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ یہ واقعہ ہسپتال کے احاطے میں پیش آیا جس کے بعد انتظامیہ نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔
📌 اگر کوئی شخص تصویر میں موجود فرد کو پہچانتا ہو یا اس کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو فوراً درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:
📞 0343-9691308
📞 0308-8482125
🔒 اطلاع دینے والے کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
💰 مستند معلومات فراہم کرنے والے کے لیے نقد انعام بھی مقرر کیا گیا ہے۔
براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ملزم کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے اور قیمتی طبی سامان کی بازیابی ممکن ہو سکے۔
شکریہ۔
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ: چوری شدہ الٹراساؤنڈ مشین کے ملزم کی تلاش، عوام سے اپیل.
19