مانسہرہ: ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس میں ٹریفک اسٹاف کی رول کال اور بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے بذاتِ خود تمام ٹریفک افسران کی موجودگی میں سٹاف کو جامع ہدایات جاری کیں۔



انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر، باوقار اور سہولت پر مبنی ٹریفک خدمات کی فراہمی ہر حال میں اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ خاص طور پر رمضان المبارک کے دوران روزہ دار شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔
ڈی پی او نے ٹریفک کے روانی کو یقینی بنانے، رش والے علاقوں میں بہتر انتظامات کرنے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران اور عملہ ہر ممکن کوشش کریں کہ شہری بلاوجہ تاخیر یا مشکلات کا سامنا نہ کریں اور ٹریفک کے نظام کو موثر اور منظم بنایا جائے۔
اس کے علاوہ ڈی پی او نے اسٹاف کو ہدایات دیں کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا حادثے کی صورت میں فوری اقدامات کیے جائیں اور عوام کو بروقت معلومات فراہم کی جائیں تاکہ شہری اعتماد اور اطمینان کے ساتھ سڑکوں پر سفر کر سکیں۔
ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی زیرِ صدارت ٹریفک اسٹاف کی رول کال اور بریفنگ.
12