ایبٹ آباد میں ٹریفک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی ٹریفک اشتیاق خان نے کچہری روڈ اور ٹانچی چوک کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ انسپکٹر ٹریفک، انچارج سٹی اور متعلقہ ٹریفک عملہ بھی موجود تھا۔



وزٹ کے موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کو دونوں مقامات پر ٹریفک کے دباؤ، پارکنگ کے مسائل، غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور تجاوزات کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے موقع پر ٹریفک کی روانی کا خود مشاہدہ کیا اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔
ایس ایس پی ٹریفک اشتیاق خان نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی تیز کی جائے، اہم شاہراہوں پر نفری بڑھائی جائے اور ٹریفک سگنلز کی فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو محفوظ، باوقار اور سہولت بخش سفری ماحول فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ڈیوٹی پر موجود اہلکار شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
ایس ایس پی ٹریفک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر میں ٹریفک نظم و ضبط کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایسے دورے اور مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
یس ایس پی ٹریفک اشتیاق خان کا کچہری روڈ اور ٹانچی چوک کا تفصیلی دورہ.
15