اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق ۳ کی زیرِ نگرانی مری روڈ، نواں شہر بازار اور ہرنو میں کاروائیاں.

103

ضلع میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کی نگرانی کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق ۳ نے مری روڈ، نواں شہر بازار اور ہرنو میں وسیع پیمانے پر ریٹ چیکنگ مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران متعدد قصابوں اور فروٹ فروشوں کو اوورپرائسنگ یعنی مقررہ نرخ سے زیادہ قیمت وصول کرنے پر پابند سلاسل کیا گیا۔ علاوہ ازیں دکانداروں کو واضح طور پر انتباہ دیا گیا کہ قیمتوں میں زیادتی یا معیار کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





یہ مہم شہریوں کو معیاری اور مناسب نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے شروع کی گئی اور انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں اور معیار کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں