بالاکوٹ کے نواحی علاقے ست بنی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں جیپ کھائی میں گرنے سے مقامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق، افطاری سے کچھ دیر قبل ست بنی کا رہائشی نوجوان ندیم ولد کامران اپنی گاڑی گھر کے گیراج میں پارک کر رہا تھا کہ اسی دوران گاڑی ریورس کرتے ہوئے بے قابو ہو گئی اور قریب واقع گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ انتہائی اچانک پیش آیا جس کے نتیجے میں نوجوان ندیم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کے بعد لاش کو کھائی سے نکال لیا گیا۔ اہلِ علاقہ کے مطابق یہ حادثہ غفلت اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث پیش آیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی اور اہلِ خانہ پر کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔
بالاکوٹ: ست بنی میں افسوسناک حادثہ، جیپ کھائی میں گرنے سے نوجوان جاں بحق.
9