ایبٹ آباد (پولیس پریس ریلیز)

8

ایس ایچ او تھانہ پی او ایف انسپکٹر احسن جدون نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران جمیل ولد فضل، سکنہ محلہ شیخاں سلطانپور کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 05 کلو 808 گرام چرس برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم سے منشیات کی سپلائی اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ مزید انکشافات کی توقع ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او احسن جدون کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں