ڈی پی او مانسہرہ کی فورس کے ہمراہ افطار اور جوانوں کی حوصلہ افزائی.

100

ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کی جانب سے اپنی فورس کی حوصلہ افزائی اور ان کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او مانسہرہ نے تھانہ سٹی مانسہرہ کا دورہ کیا اور پولیس افسران و جوانوں کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔






افطار کے موقع پر پولیس اہلکاروں نے ایک ہی دسترخوان پر بیٹھ کر باہمی محبت، بھائی چارے اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس اجتماع نے فورس کے اندر اتحاد، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے جذبے کو مزید مضبوط کیا۔ اہلکاروں نے خوشگوار ماحول میں روزہ افطار کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ خیالات بھی شیئر کیے۔
اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک صبر، برداشت، ایثار اور انسانی ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی فورس کے ساتھ وقت گزارنا اور ان کے ساتھ افطار کرنا نہ صرف پولیس اہلکاروں کی خدمات کو سراہنے کے مترادف ہے بلکہ ان کے مورال کو بلند کرنے کا بھی مؤثر ذریعہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مانسہرہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور محنت جاری رکھے گی۔ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود، تربیت اور حوصلہ افزائی ہمیشہ ترجیح رہے گی تاکہ فورس مزید جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں