ہری پور پولیس کی بروقت کارروائی: گمشدہ بچہ تلاش کر کے والدین کے حوالے

8

ہری پور: تھانہ کھلابٹ پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ 15 سالہ بچے حذیفہ کو تلاش کر کے بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے جامع مسجد چھتی والی گلی میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے۔ اس موقع پر بزرگ شہری محمد مسکین نے اپنے بیٹے حذیفہ (15 سالہ) کی گمشدگی سے متعلق ڈی پی او کو تحریری درخواست پیش کی اور مدد کی اپیل کی۔
ڈی پی او ہری پور نے فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ انسپکٹر شفیق الرحمان کو بچے کی تلاش کے لیے ہدایات جاری کیں۔ پولیس ٹیم نے جدید اور روایتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے تلاش کا عمل شروع کیا اور محنت کے بعد حذیفہ ولد محمد مسکین، سکنہ محلہ دربند سیکٹر نمبر 4 کو بازیاب کروا کر اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کی بروقت کارروائی اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں