نماز تراویح کے دوران سکیورٹی انتظامات کا سخت جائزہ.

7

شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں، ڈی ایس پی سٹی سعید یدون نے سرکل سٹی کے مختلف علاقوں میں نمازِ تراویح کے دوران تعینات پولیس افسران اور جوانوں کی سکیورٹی ڈیوٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی ایس پی سٹی نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں انتہائی الرٹ اور چوکس انداز میں سرانجام دیں، عبادت گاہوں کے اطراف مشکوک سرگرمیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عبادات کے پرامن انعقاد اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ پولیس اہلکار شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنائیں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا مزید مضبوط ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں