ایبٹ آباد میں افسوسناک واقعہ: سگے بیٹے کا ماں پر قاتلانہ حملہ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

34

ایبٹ آباد کے علاقے مانگل بستی اکرم خان میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی 95 سالہ والدہ پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ امدادی اہلکاروں نے زخمی بزرگ خاتون کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ان کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی ماہرین کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم اصل وجوہات جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ واقعے نے علاقے میں شدید تشویش اور غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں