ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عظمیٰ شاہ نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے منڈیاں کے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، بیکریوں اور دیگر فوڈ پوائنٹس کی اچانک چیکنگ کی۔




کارروائیوں کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات، زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی، سرکاری نرخنامے کی عدم دستیابی اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی جیسے خلاف ورزیوں پر متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ بعض کو سخت وارننگ بھی جاری کی گئی۔
ڈی ایف سی عظمیٰ شاہ نے اس موقع پر کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملاوٹ، گراں فروشی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
رمضان المبارک: ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عظمیٰ شاہ کی منڈیاں میں ہوٹلوں کیخلاف کارروائیاں، جرمانے عائد.
33